اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 نان ٹیچنگ اسٹاف کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف

بلکل خلاف ضابطہ کام ہوا ہے اور اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا،سیکریٹری تعلیم 


ویب ڈیسک June 04, 2025

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس میں  اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 نان ٹیچنگ اسٹاف کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ اعتراض  کے مطابق ان 480 تعیناتیوں میں 231 افراد کی آسامیوں کی جگہ ہی نہیں تھی ، سیکرٹری تعلیم  نے کہا کہ بلکل خلاف ضابطہ کام ہوا ہے اور اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔

کنوینیر کمیٹی  نے کہا کہ کیسے 293 نائب قاصد اور 143 لوئر ڈویژن کلرک بغیر قانون کے لگ گئے، سیکریٹری تعلیم  نے کہا کہ وہ ڈائریکٹر جنرل 2016 میں ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔

نیب، ای آئی اے نے تجویز دی کہ ملزمہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جاسکتی یے، ڈپٹی ڈی جی آڈیٹر جنرل  نے کہا کہ میرا خیال ہے آئیندہ کیلئے اس طرح کے معاملات کا کچھ کیا جائے،

سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ میرا بھی یہی خیال ہے کہ اب آگے چلا جائے اور آئندہ خیال کیا جائے۔

مقبول خبریں

OSZAR »