لیاری میں رہائشی عمارت گرنے پر برطانوی ہائی کمشنر کا اظہار افسوس

میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اور بہادر ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ہیں، جین میریٹ


ویب ڈیسک July 06, 2025

اسلام آباد:

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جین میریٹ نے پیغام دیا کہ لیاری میں رہائشی عمارت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اور ان بہادر ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ہیں جو انتہائی مشکل حالات میں بلا تھکن کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ 4 جولائی کو لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق رہائشی عمارت کی حالت مخدوش تھی جس کے سبب اچانک گر گئی۔

مقبول خبریں

OSZAR »