بلوچستان حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

حکومت بلوچستان  نے صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخوں سے مختلف دنوں میں چھٹییوں کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک June 02, 2025

حکومت بلوچستان نے صوبے میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان  نے صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخوں سے مختلف دنوں میں چھٹییوں کا اعلان کیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا اور ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »