وزیراعظم کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی ہے، امیر جماعت اسلامی

امریکافلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کاسرپرست، معصوم بچوں اورعورتوں کے قتل عام میں برابرکاشریک ہے، حافظ نعیم الرحمان


ویب ڈیسک June 06, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا اسرائیل کا سرپرست ہے ایسے میں ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا سرپرست ہے، امریکا بموں اور بھوک سے مرنے والے معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف ٹرمپ کو امن کی چمپئن شپ کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں، غلامی اور چاپلوسی اور کیا ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »