لاہور سے دن دہاڑے اغوا کی جانے والی خاتون اور بچے باحفاظت بازیاب، گرفتار ملزم کون ہے؟

پولیس کے مطابق ملزم کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا ہے


سید مشرف شاہ May 25, 2025
فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور:

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور ریکی کر کے انہیں گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مغویہ کو بچوں سمیت بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، وقوعہ میں استعمال ہونے والی مہران گاڑی نمبری 6613 بھی برآمد کر لی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچے ہماری ریڈ لائن،  کسی بھی قسم کی ذیادتی ہرگز برداشتت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ لینے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ ابھی تک اغوا کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم امکان ہے کہ خاتون شوہر کے ساتھ نہیں رہ رہی تھی جس پر اُس نے یہ قدم اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »