کراچی:
پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے وفاقی حکومت کو درآمدی ٹیرف میں کمی سمیت بجٹ کے لیے 10نکاتی ایجنڈا ارسال کر دیا۔
پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مجموعی قومی پیداوار کے ذریعے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا جائے، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے خام مال کے درآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے۔
پی بی سی نے حکومت سے کہا ہے کہ بزنس ٹرن اوور کے بجائے منافع پر عائد کیا جائے، مقامی سپلائرز کو زیرو ریٹنگ جی ایس ٹی کی سہولت فراہم کی جائے اور ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کو باقاعدہ اپڈیٹ کیا جائے۔
تجاویز میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس کی شرح میں کمی، ٹیکس نیٹ میں وسعت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس نظام میں اصلاحات کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سمیت خسارے والے سرکاری اداروں کی فوری طور پر نج کاری کی جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کوافراط زر سے منسلک کرکے اضافی نفری کو کم کیا جائے۔