سورج کی روشنی سے بچنے والی خاتون کروٹ لیتے وقت فریکچر کا شکار ہوگئیں

ایک دن بستر پر کروٹ لیتے ہی خاتون کی کمر کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا


ویب ڈیسک May 25, 2025

چین میں پیش آنے والا ایک حیران کن واقعہ خبروں کی زینت بن گیا ہے جس میں ایک خاتون جو سورج کی روشنی سے خود کو ہر ممکن حد تک بچاتی تھیں، صرف کروٹ لینے پر فریکچر کا شکار ہوگئیں۔

چین کی شہری خاتون دھوپ سے مکمل طور پر اجتناب کرتی تھیں یعنی باہر نکلتے وقت مکمل لباس، چھتری، اور سن بلاک کا استعمال کرتی تھیں۔

ایک دن بستر پر کروٹ لیتے ہی ان کی کمر کی ہڈی (vertebra) میں فریکچر ہو گیا۔ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ شدید آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی کمزوری) کا شکار تھیں۔

دراصل سورج کی روشنی انسانی جسم میں وٹامن D بنانے کا سب سے بہترین قدرتی ذریعہ ہے، جو کیلشیم کو جذب کرنے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

سورج کی روشنی سے مکمل اجتناب کے نقصانات:

وٹامن ڈی کی شدید کمی

کیلشیم کی جذب میں رکاوٹ

ہڈیوں کی کثافت میں کمی

معمولی حرکات پر بھی فریکچر کا خطرہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 15 سے 20 منٹ کی دھوپ (خصوصاً صبح کے وقت) کافی ہوتی ہے وٹامن ڈی بنانے کے لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »