مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن اہم اجلاس آج متوقع

اجلاس کے بعد آج ہی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن متوقع ہے


آمنہ علی June 30, 2025

اسلام آباد:

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی اور عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔

چیف الیکشن کمیشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہوگی۔ اجلاس کے بعد آج ہی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن متوقع ہے۔

سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کے مستقبل کے فیصلے پر بھی غور ہوگا۔

مقبول خبریں

OSZAR »