لاہور میں گاڑی روکنے پر ٹریفک وارڈن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانیوالے 3 ملزمان گرفتار

دیگر دو ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس


سید مشرف شاہ June 27, 2025

لاہور:

پولیس نے ٹریفک وارڈن پر تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ لٹن روڈ کے علاقے میں فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک وارڈن نے دوران ڈیوٹی ایک مشتبہ گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ کے باعث روکا جس پر گاڑی میں سوار افراد نے نہ صرف گاڑی وارڈن پر چڑھانے کی کوشش کی بلکہ اسے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

واقعے میں وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا اور وردی بھی پھٹ گئی، ایس پی سول لائنز نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور فورس پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں

OSZAR »