میرب کے نام کے نعرے لگانے پر عاصم اظہر کی مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل

گلوکار کی جانب سے مداحوں کو یاد دہانی کروائی گئی کہ وہ فنکاروں کے ذاتی معاملات کا لحاظ رکھیں


ویب ڈیسک June 16, 2025

کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں سے نجی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران مشہور گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے ذاتی معاملات کو عوامی ایونٹس میں نہ لائیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ مداحوں نے عاصم کی سابق منگیتر، میرب علی کے نام کے نعرے لگائے جس پر عاصم اظہر نے مائیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں کیونکہ اس سے ان دونوں کی فیملی کو بھی تکلیف پہنچے گی۔

گلوکار کی جانب سے مداحوں کو یاد دہانی کروائی گئی کہ وہ فنکاروں کے ذاتی معاملات کا لحاظ رکھیں۔

گلوکار کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ افراد نے عاصم اظہر کے مؤقف کو سراہا جبکہ دیگر نے اس واقعے کو غیر متوقع قرار دیا۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی منگیتر تھے تاہم دونوں نے رواں ہفتے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے دونوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔  

مقبول خبریں

OSZAR »