امریکی خاتون لائبریری سے ملنے والی 72 سال پرانی شادی کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

لائبریری انتظامیہ نے فیس بک پر یہ تصویر شیئر کی


ویب ڈیسک June 12, 2025

ایک امریکی لائبریری میں رکھی کتاب سے 72 سال پرانی شادی کی تصویر ملی جسے جوڑے کو تلاش کرنے کے بعد واپس کردیا گیا۔

امریکی ریاست مشی گن کی اسٹرلنگ ہائیٹس پبلک لائبریری میں ایک رضاکار نے 1953 کی شادی کی تصاویر سے بھری ایک کتاب چیک کرتے ہوئے اس میں ایک 72 سال پرانی شادی کی ایک تصویر دریافت کی۔

چندہ شدہ کتاب کو چیک کرتے وقت لائبریری کے رضاکار نے یہ پرانی شادی کی تصویر کتاب میں محفوظ دیکھی جس کے پشت پر لکھا تھا فرینک اینڈ جوزیفین رگریلو۔

لائبریری انتظامیہ نے فیس بک پر یہ تصویر شیئر کی جسے کئی دن بعد سارہ رگوريلو نے دیکھا جو ان کے دادا فرینک اور دادی جوزیفین کی شادی کی تھی۔

سارہ نے بتایا کہ دادا دادی 26 ستمبر 1953 کو ڈیٹرائٹ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ تصویر دیکھ کر ہمیں لگ رہا ہے جیسے ہم نے ان کی زندگی کا یہ عکس کبھی نہیں دیکھا۔

سارہ نے بتایا کہ اس تصویر کو وہ اپنے گھر کی دیوار پر سجانے کا منصوبہ رکھتی ہیں، خاص طور پر چونکہ وہ اپنے دادا دادی کے بہت نزدیک تھیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »