کراچی میں آج صبح پھر زلزلے سے زمین لرز اٹھی، چھ روز میں مجموعی تعداد 32 ہوگئی

علاقہ مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے


یحییٰ خان June 06, 2025
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 38 کلو میٹر اور مرکز 15 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلہ پیماہ مرکز. فوٹو:فائل

کراچی:

شہر قائد میں آج صبح بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد چھ روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں یکے بعد دیگرے 2 زلزلے ریکارڈ کیے گئے،  ایک زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے اور دوسرے کا مرکز ضلع ملیر تھا۔

اس سے قبل رات کے اوقات میں بھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

، جس کے بعد اتوار سے آج صبح تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیرحیدرلغاری کی جانب سےلانڈھی فالٹ لائن آئندہ چندروزتک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زیرزمین موجود تہوں کی نقل وحرکت کی وجہ سے توانائی پیدا ہورہی ہے،جوبتدریج خارج ہونے کی وجہ سے زلزلوں کا سبب بن رہی ہے۔

مقبول خبریں

OSZAR »