زرمبادلہ کے ذخائر میں 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے


کاشف حسین June 05, 2025

کراچی:

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 70 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے 30 مئی تک کی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 مئی تک زرمبارلہ کے ذخائر 70 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 11 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 59 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »