پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم

بازارِ حصص میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان جاری، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال


اسٹاف رپورٹر June 04, 2025

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں    جاری سودوں میں تیزی  کا رجحان دیکھاجا رہا ہے۔بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 533 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 984 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد میں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا  اور 1358پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 808 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

مقبول خبریں

OSZAR »