عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

نیاز اللہ نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت ہوگی


فیاض محمود June 03, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کرانے پر عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بنچ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بنچ کا حصہ ہوں گے۔ نیاز اللہ نیازی نے 23 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نا کرنے پر توہین عدالت درخواست دائر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »