اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں

سنجیدہ معاملات کو نظرانداز کرکے معمولی سی بات کو غیر ضروری طور پر خبروں کی زینت بنایا گیا، اداکارہ


ویب ڈیسک June 01, 2025

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ اونیت کور کی 'نامناسب تصویر' کو لائیک کرنے سے متعلق راکل پریت سنگھ نے بھی سخت ردعمل دیدیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے ویرات کوہلی کی جانب سے اونیت کور کی تصویر پر کیے گئے لائیک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ایک اتنی معمولی سی بات کو غیر ضروری طور پر خبروں کی زینت بنایا گیا، یہ حیران کُن ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک اتفاقی لائیک بھی بڑا مسئلہ بناسکتا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں سنجیدہ معاملات کو نظرانداز کردیا جاتا ہے اور بےمعنی چیزیں شہ سرخیوں میں آجاتی ہیں، یہ نہایتی واقعی افسوسناک ہے"۔

مزید پڑھیں: "کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں"

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک معمولی سے لائیک نے ویرات کوہلی جیسے اسٹار کو بھی وضاحت دینے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس پریزینٹر کی آئی پی ایل میں کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کی خبریں

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ جب کوئی انسٹا فیڈ کلئیر کررہا ہو تو الگورتھم کی وجہ سے لائیک ہوگیا ہو لیکن غیر ضروری قیاس آرائیاں معاملہ خراب کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی ایک ’’غلطی‘‘ نے اونیت کور کی قسمت بدل دی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اونیت کور کی ایک تصویر پر ویرات کوہلی کے لائیک نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تھی، جس پر کوہلی کو وضاحت پیش کرنا پڑی، انکا کہنا تھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »