ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان

گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی


ویب ڈیسک May 25, 2025

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ شام کے بعد بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

تیمرگرہ 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21، کاکول میں 8 جبکہ چراٹ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »