نیلم منیر کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام، تمام ماؤں کے لیے دعا

اللہ تمام ماؤں کو اپنی اولاد کی خوشی اور سکون دیکھنا نصیب فرمائے


ویب ڈیسک May 24, 2025

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کو دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جو کچھ وہ آج ہیں، وہ سب ان کی والدہ کی بدولت ہے۔ نیلم منیر نے اپنی ماں کے لیے لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے لکھا: "اللہ میری ماں کو لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔"

اپنے پیغام میں نیلم منیر نے نہ صرف اپنی والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلکہ تمام ماؤں کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تمام ماؤں کو اپنی اولاد کی خوشی اور سکون دیکھنا نصیب فرمائے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداح ان کے جذبات اور خلوص کی تعریف کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیلم منیر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر مہینوں چرچے رہے۔

مقبول خبریں

OSZAR »