یشما گل اور ہانیہ عامر نے ’منگنی‘ کرلی؟ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا

ہانیہ اور یشما نے جیولری شاپ میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں


ویب ڈیسک May 23, 2025
ہانیہ عامر اور یشما گل نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں

ڈراما انڈسٹری کی ساتھی اداکارائیں اور بہترین سہیلیاں ہانیہ عامر اور یشما گل ایک بار پھر سوشل میڈیا بحث کا محور بنی ہوئی ہیں اور اس بار معاملہ کافی سنجیدہ ہوگیا ہے۔

ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔

یشما گل کو انگوٹھی پہناتے یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہانیہ کی میرے ساتھ شادی ہوئی۔ یہ میری ہے۔

جس پر دونوں اداکارائیں خوب ہنستی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک جیولری شاپ کی ہے جہاں دونوں شاپنگ کے لیے آئی تھی۔

ہانیہ عامر اور یشما گل نے اس ویڈیو سے متعلق تاحال چپ سادھی ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

صارفین نے یشما اور ہانیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ملک پاکستان ہے اور ایسی چیزیں یہاں زیب نہیں دیتیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر کوئی مشہور ہوجائے تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ جو جی میں آئے وہ کرے۔ آج کل لوگوں کو نجانے کیا ہوگیا ہے۔

کچھ صارفین نے ہانیہ اور یشماگل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مذاق ہے تو یہ کچھ زیادہ ہوگیا ہے۔

تاہم کچھ صارفین یشما اور ہانیہ کی حمایت میں آگے آگئے، انھوں نے کہا کہ دونوں کو دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ یہ صرف ایک مذاق ہے۔

خیال رہے کہ یہ جیولری شاپ کی ویڈیو ہے جہاں دونوں خریداری کرنے آئی تھیں اور دونوں ہی گھر کے عام کپڑوں میں ملبوس ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »