پابندی کے باوجود ایک پاکستانی اداکار اب بھی بھارتی سیریز میں جلوہ گر ہیں

نام نہاد پہلگام واقعے کی آڑ میں مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کردی تھی


ویب ڈیسک May 21, 2025
علی خان نیٹ فلیکس پر بھارتی سیریز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

مودی حکومت نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فواد خان کی فلم کی نمائش بھی رکوادی تھی۔

اس پابندی کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’’نیٹ فلکس انڈیا‘‘ کی حالیہ سیریز 'دی رائلز' میں 'نواب آف دھونڈی' کے کردار کو ایک پاکستانی اداکار نے نبھا رہے ہیں۔

یہ پاکستانی اداکار علی خان ہیں جو اس سے قبل بھی بھارتی ڈاکومینٹریز میں بھی کام کر چکے ہیں اور آرٹ ڈراموں کا حصہ بھی رہے ہیں۔ 

اداکار علی خان نے کئی بھارتی پروجیکٹس میں اپنی بھرپور مردانہ اور جاندار آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔

علی خان اب نیٹ فلیکس پر ایشان کھتر کی سیریز 'دی رائلز' میں نظر آ رہے ہیں۔ جس میں پاکستانی اداکار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نیٹ فلیکس پر یہ سیریز 9 مئی کو ریلیز ہوئی تھی یعنی پہلگام واقعے کے دو ہفتے بعد جب کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے پوسٹرز اتارے جا رہے تھے اور یوٹیوب سے گانے حذف کیے جا رہے تھے۔

تاحال بھارت میں کسی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کی فلم یا گانے کی نمائش کی اجازت نہیں بلکہ یوٹیوب سے بھی حذف کردیئے گئے۔

تاہم علی خان کی نیٹ فلیکس پر بھارتی سیریز اب بھی دکھائی جا رہی ہے اس طرح علی خان واحد پاکستانی اداکار بن گئے جنھیں بھارت میں دکھایا جا رہا ہے۔

جنگ کے اس ماحول میں بھی علی خان کا کردار نیٹ فلیکس پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ناقدین بھی علی خان کے کام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

 واضح رہے کہ علی خان جنید جمشید مرحوم کے کزن اور جگن کاظم کے دور کے رشتہ دار بھی ہیں وہ بھارت کے علاوہ برطانیہ میں کام کر چکے ہیں۔

 

 

مقبول خبریں

OSZAR »