بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلیے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے؛ نیلم منیر

ہندوتوا کا نظریہ بھارت کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے؛ نیلم منیر مودی سرکار پر برس پڑیں


ویب ڈیسک May 17, 2025
نیلم منیر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ گزشتہ روز یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا گیا۔ الحمدللہ۔ بُنیان مرصوص ایک معرکۂ حق اور تاریخی فتح ہے۔

نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پر فخر ہے۔ میں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ’بنیان مرصوص‘ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی کی حکومت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

نیلم منیر نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوتوا نظریے کے ذریعے خود بھارت کو ہی اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے اپنے نازی ایجنڈے کو پورا کر رہی ہے اور بھارتی عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

 

مقبول خبریں

OSZAR »