امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کا بل نائب صدر کے فیصلہ کن ووٹ کے باعث بمشکل منظور

بل کے حق اور مخالفت پر پچاس پچاس ووٹ پڑے جس پر نائب صدر کے ووٹ نے فیصلہ دیا


ویب ڈیسک July 01, 2025

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل امریکی سینیٹ سے نائب صدر جے ڈی وینس کے فیصلہ کن ووٹ کے باعث بمشکل منظور ہوسکا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ریپبلکن جماعت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے ٹیکس اور اخراجاتی بل پر برابر برابر پچاس پچاس ووٹ پڑے۔

اس موقع پر نائب صدر جے ڈی وینس کے فیصلہ کن ووٹ نے اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیف دلایا اور اس طرح طویل تعطل کے بعد یہ بل معمولی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

940 صفحات پر مشتمل بل کو "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کا نام دیا گیا تھا جو ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے اہم ترین ایجنڈوں میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ یہ بل ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) سے بھی بمشکل ایک ووٹ کی برتری سے منظور ہوا تھا اور اب دوبارہ اسی ایوان میں جائے گا۔

ایوان زیریں سے حتمی منظوری کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کرلے گا اور پھر نافذالعمل ہوگا۔

اس بل کے تحت ٹرمپ کے پہلے دور میں عارضی طور پر دی گئی بڑی ٹیکس کٹوتیوں کو مستقل کر دیا جائے گا۔

جس میں آمدنی میں ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے لیے غریب طبقے کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات میں بھاری کٹوتیاں تجویز کی گئی ہیں۔

 

مقبول خبریں

OSZAR »