سابق لفٹ آپریٹر نے انوکھی ترکیب لڑا کر لاکھوں ڈالر جیت لیے

میساچوسیٹس کے رہائشی نے ایک ہی نمبر کا سیٹ تین بار لاٹریوں پر آزمایا


ویب ڈیسک July 01, 2025

امریکا میں ایک شخص نے اپنی سابقہ لفٹ آپریٹر کی نوکری کی مدد سے تین لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر ویماؤتھ سے تعلق رکھنے والے سِلویسٹر سیمیڈو نے ایک ہی نمبر کا سیٹ تین بار لاٹریوں پر آزمایا۔

سَلویسٹر نے بتایا کہ انہوں نے تین لاٹریوں پر 2-6-10-14-18 نمبر کا سیٹ آزمایا جو کہ ان کی سابقہ نوکری کی جگہ میں لگی لفٹ کے رکنے والی منزلوں کے نمبر تھے۔

نمبروں کے اس سیٹ نے ان کو فی لاٹری ایک لاکھ ڈالر اور مجموعی طور پر تین لاکھ ڈالر جتوائے۔

مقبول خبریں

OSZAR »