کراچی: لیاری کھارادر کے قریب عمارت کا ایک حصہ منہدم، خواتین بچوں سمیت 22 رہائشی محصور

قدیم اور خستہ حال عمارت کو ناقابل رہائش قرار دے دیا گیا ہے، ترجمان ریسکیو1122


ویب ڈیسک June 30, 2025

کراچی کے کھارادرمیں خستہ حال 6 منزلہ رہائشی عمارت کے ایک حصے کی چھت زینے پرگر گئی جس کے باعث عمارت کا زینہ زمین بوس ہوگیا اورعمارت میں موجود خواتین اوربچوں سمیت متعدد افراد پھنس گئے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح کھارادرکے علاقے میں واقع خستہ حال 6 منزلہ رہائشی عمارت کے ایک حصے کی چھت زینے پرگرنے گئی جس کے باعث عمارت کا زینہ زمین بوس ہوگیا اورعمارت میں موجود خواتین اوربچوں سمیت متعدد افراد پھنس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئراورعلاقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اورفوری طورپر کے ایم سی فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے کوطلب کرلیا گیا۔

ایم سی فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ ساتھ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اورفوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

عمارت کی بالائی منزلوں پر پھنسے افراد کو نکال کے لیے اسنارکل بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم تنگ گلیاں اورجگہ جگہ بجلی، کیبل اور نیٹ کے تاروں کی وجہ سے اسنارکل کو گلی میں داخل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

عمارت میں پھنسےافراد کو نکالنےکے لیے ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا جوتقریبا ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

اس دوران عمارت کی بالائی منزلوں پر پھنسے تمام افراد کو کے ایم سی کی اسنارکل کی مدد سے باحفاظت نکال کرمحفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا، اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو بھی موقع پرپہنچ گئے انھوں نے ایکسپریس بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا، عمارت کی بالائی منزل کی چھت عمارت کی چوتھی منزل پر گر گئی۔

واقعے کے فوری بعد کے ایم سی ، 1122، ایس ایس یواورمقامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اورریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ عمارت میں بائیس  افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہےانھوں نے بتایا کہ جس جگہ عمارت میں حادثہ پیش آیا، علاقہ بہت زیادہ گنجان آباد ہے، سب سے بڑی مشکل متاثرہ عمارت تک پہنچنا ہوتا ہے۔

ہیوی مشینری کو جائے حادثہ تک پہنچانا ہوتا ہے، امدادی ٹیموں نے اچھا کام کیا اورمشینری وقت پر پہنچ گئی اوراسی وجہ سے تمام افراد کوبحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوسکے۔

انھوں نے بتایا کہ عمارت کی سب سے اوپر منزل پر پانچ افراد پھنسے ہوئے تھے جنہیں بحفاظت نکالا گیا۔

ڈپٹی کمشنرساؤتھ نے بتایاکہ عمارت 15 سے 20 سال پرانی ہے اورایس بی سی ایس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عمارت کو نوٹسزبھی جاری کیے جا چکے تھے اوران میں ایک نوٹس عمارت کی تزئین و آرائش دوبارہ کرنا کا بھی شامل تھا۔

انھوں نے بتایا عمارت کوخال کروا کر سیل کردیا گیا ہے اب مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اورعمارت بنانے والےبلڈر کےخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ عمارت کی بلائی منزل کا صحن دوسری منزلوں کی چھتوں پر گرا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

چیف فائر آفسر ہمایوں خان نے بتایا کہ کے ایم سی فائربریگیڈ کو 8 بجکر 20 پرعمارت گرنے کی اطلاع ملی جس پرفوری گاڑیوں کوروانہ کیا گیا جب موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ عمارت کا زینہ اوپرسے نیچے کی جانب گرا ہوا ہے جس کہ وجہ سے عمارت کے فلیٹوں میں موجود افراد کا باہرنکلنا نہ ممکن تھا فوری طور پراسنارکل کو طلب کیا گیا۔

کامیاب طریقے سے آپریشن کو مکمل کیا گیا آپریشن کے دوران 22 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواانھوں نے بتایا کہ ایسی خستہ حال عمارت شہرمیں کئی موجود ہیں اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کواپنے انسپکٹرزکے ذریعے ان کا معائنہ کرانا چاہیے ۔

انھوں نے بتایا کہ عمارت کی چھت سلپ پری کاسٹ کی بنی ہوئی تھی جونیچے تک ٹوٹی ہوئی ہے۔

متاثرہ عمارت کے ایک رہائشی ایک شہری نے بتایا کہ صبح ساڑھے پانچ بجے ایک پتھر گرنے کی آوازآئی تھی چیک کیا توکچھ نظر نہیں آیا اس کے بعد اپنے فلیٹ میں داخل ہوا تو عمارت کی چھت پررکھی ٹنکی سے نیچے تک کامن کی تمام چھتیں گر گئیں۔

حادثے کے وقت تمام لوگوں اپنے اپنے گھروں میں موجود تھے مالی نقصان ہوا ہے اورکوئی جانی نقصان نہیں ہوا عمارت میں آٹھ فلیٹس میں اوران کے گھر میں بائیس افراد رہائش پذیر ہیں۔

عمارت کی چھت پر کچھ تعمراتی کام بھی حال ہی مکمل ہوا تھا، رنگ کرنا باقی تھا۔ انھوں نے بتایا کہ عمارت کی چھت پرنئی پانی کی ٹنکی بنی تھی اورٹنکی کے وزن سے تمام چھتیں گری ہیں۔

فائرآفیسر ظفر خان نے بتایا کہ ایک مشکل ریسکیوآپریشن تھا لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی اورعمارت میں لوگ پھنسےہوئے تھےاورخوف وہراس پھیلا ہوا تھا عمارت میں جولوگ پھنے ہوئے تھے جن میں خواتین بچے اوربزرگ شامل تھے ایک ٹیم ورک ہوا جس میں فائر بریگیڈ ، ایدھی کے رضا کارکے ایم سی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور1122 نے ملکر 16 لوگوں کو ریسکیوکرکے اسنارکل کی مدد سے نیچے اترا۔

انھوں نے بتایا کہ عمارت میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے دوران کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے عمارت کے تمام فلیٹوں میں فیملیز رہائش پذیر ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق عمارت کی چھت گرنے کی اطلاع ایدھی ایمبولینسیس اور رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایدھی رضا کاروں نے چار خواتین سمیت 9 افراد کو ایدھی کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو کرلیا۔

 

مقبول خبریں

OSZAR »