چین میں مچھر نما ڈرون کی رونمائی

یہ گیجٹ کمرشل اور ملٹری معاملات میں مائیکرو ڈرونز کے استعمال کے بڑھتے رجحان کا حصہ ہے


ویب ڈیسک June 27, 2025

چین میں ایک عسکری تحقیق ادارے نے مچھر کے سائز کے جاسوس ڈرون کی رونمائی کردی۔

یہ چھوٹا سا ان مینڈ ایریئل وہیکل (یو اے وی) بال جتنی باریک ٹانگیں اور دو پر رکھتا ہے جس کو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

چین کے ہونان صوبے میں قائم نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (این یو ڈی ٹی) کے محققین کی جانب سے بنائے گئے اس مچھر نما ڈرون میں سینسر نصب ہیں جو اس کو خفیہ ملٹری آپریشنز کے لیے کار آمد بناتے ہیں۔

چین کے سرکاری ملٹری چینل سی سی ٹی وی 7 سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ایک طالب علم لائینگ ہیشائینگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے بائیونک روبوٹ جنگ کے میدانوں میں خصوصی مشن اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے کارآمد ہیں۔

یہ گیجٹ کمرشل اور ملٹری معاملات میں مائیکرو ڈرونز کے استعمال کے بڑھتے رجحان کا حصہ ہے۔

اس کو بنانے والے محققین کا دعویٰ ہے کہ اس کو ماحولیات اور آفات کی نگرانی جیسے معاملات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا جبکہ مستقبل میں اس سے مصنوعی زیرگی بھی کی جا سکے گی۔

مقبول خبریں

OSZAR »