ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے، وکلا کا حیرت انگیز انکشاف

ایلون مسک کے وکلا نے یہ دعویٰ سیم آلٹمن اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے کی پیشی کے دوران کیا


ویب ڈیسک June 24, 2025

ایلون مسک کے وکلا نے سیم آلٹمن اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے کی پیشی کے دوران ایلون مسک کے حوالے سے انوکھا دعویٰ کر دیا۔

اتوار کے روز مقدمے کی پیشی کے دوران وکلا نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے۔ البتہ ایلون مسک کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر بتاتی ہیں کہ وہ کم از کم ایک کمپیوٹر تو استعمال کرتے ہیں۔

ایکس اور اسپیس ایکس  کے مالک ایلون مسک اور ان کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے فروری 2024 میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے اے آئی کو انسانیت کے فائدے کے بجائے مائیکرو سافٹ کے لیے منافع کمانے کے لیے بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اتوار کو عدالت میں جمع کرائے جانے والے دستاویزات، جمعہ کے روز اوپن اے آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات کے جواب میں تھے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ مقدمہ شروع ہونے سے قبل مسک اور ایکس اے آئی کی جانب سے دستاویزات کے تبادلے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔

اوپن اے آئی نے یہ الزام عائد کیا کہ ایلون مسک کے وکیل ان سے کوئی دستاویز اکٹھا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اس ہفتے کی فائلنگ میں ایلون مسک کے وکلا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اوپن اے آئی کو جون 14 کو بتایتا کہ وہ ایلون مسک کے موبائل، ان کے ای میل کی چھان بین کر رہے تھے اور ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے ہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »