کراچی میں واٹرٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق

متوفی کی شناخت 55 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی، واقعے کے بعد ڈرائیور فرار


ساجد رؤف June 23, 2025
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پرسوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم ولد اخترعلی کے نام سے ہوئی جو ورنگی نمبرڈھائی کے رہائشی تھے۔

ایس ایچ او محمد علی نیازی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے واٹرٹینکر کوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

مقبول خبریں

OSZAR »