نیشنز ہاکی کپ کے اہم معرکے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دیدی۔
ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم معرکے میں پہلے کواٹر کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف 1-3 کی برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے کواٹر کے 6 منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا، کیویز کی جانب سے ووڈ نک گیند کو جال میں پہنچایا، تاہم میچ کے 13ویں اور 14ویں منٹ میں پاکستان نے مسلسل 2 گولز داغ کر برتری حاصل کی۔
مزید پڑھیں: ہاکی رینکنگ؛ پاکستان کی 2 درجے ترقی! 13ویں پوزیشن پر آگئی
دوسرے کواٹر میں بھی پاکستان نے اپنے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور حریف ٹیم کو دباؤ لاتے ہوئے 28ویں منٹ گول اسکور کرکے برتری بڑھادی۔
پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان جبکہ تیسرا گول رانا وحید اشرف نے اسکور کیے۔
مزید پڑھیں: ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی
تیسرے کواٹرے میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے جاری رکھے، 43ویں اور 45ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے مسلسل 2 گول داغ پاکستان کی برتری ختم کردی اور میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا۔
چوتھے کواٹر میں کیویز کی جانب سے 52ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے میچ کا تیسرا گول داغ کر کیویز کو پاکستان کیخلاف برتری دلوائی، انہوں نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کیا اور یوں نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 3-4 کی سبقت حاصل کرلی۔
کیویز کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کو ملائیشیا اور جاپان کے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا، اگر میزبان ٹیم کو شکست ہوئی تو پاکستان ٹاپ 4 جگہ بناسکے گا۔
دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔