بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ماڈل اونیت کور کی 'نامناسب تصویر' کو لائیک کرنے سے اداکارہ کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر حادثاتی لائیک نے بالی ووڈ اداکارہ کی قسمت کا دروازہ بھی کھول دیا ہے، انکی ایک ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کی اسپانسر شدہ پوسٹس کی قیمت 2 لاکھ بھارتی روپوں سے بڑھ کر 2.6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اپنی تصویر پر کوہلی کے لائیک کے بعد اونیت کور نے مبینہ طور پر 12 نئے برانڈ کی توثیق کے معاہدے کیے ہیں، اسی طرح اداکارہ سوشل میڈیا پر بحث کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلیمرس فوٹو شوٹ جاری کیا جو تیزی سے وائرل ہوا جبکہ اسی دوران اداکارہ و ماڈل کے فالوورز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں
خیال رہے کہ مئی کے آغاز میں اونیت کور کی ایک تصویر پر ویرات کوہلی کے لائیک نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تھی، جس پر کوہلی کو وضاحت پیش کرنا پڑی، انکا کہنا تھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی ایک ’’غلطی‘‘ نے اونیت کور کی قسمت بدل دی
سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں۔
مزید پڑھیں: دال میں تو کچھ تو کالا ہے؛ اداکارہ کی بولڈ تصویر لائیک کرنے پر کوہلی صفائیاں دینے لگے
تاہم مداح ویرات کی جانب سے وضاحت کے باوجود انکا نام بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ جوڑ رہے تھے، جس سے قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
