بھارت کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر دورہ چھوڑ کر واپس بھارت کیوں آئے؟

کرک انفو کے مطابق گوتم گمبھیر خاندانی ایمرجنسی کی وجہ سے بدھ کے روز دہلی کے لیے روانہ ہوئے


ویب ڈیسک June 14, 2025

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نجی وجوہات کی بنا واپس بھارت آ گئے۔

کرک انفو کے مطابق گوتم گمبھیر خاندانی ایمرجنسی کی وجہ سے بدھ کے روز دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیئے: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، تیسرا روز: جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار

گوتم گمبھیر کی عدم موجودگی میں معاون کوچز ستانشو کوٹک اور ریان ٹین ڈوشیٹے اور بولنگ کوچ مورنی مورکل ٹیم کا چارج سنبھالیں گے۔

واضح رہے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز 20 جون سے شروع ہوگی۔

مقبول خبریں

OSZAR »