ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 43 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پیٹ کمنز نے 28 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر انگلش کپتان باب ولس کا ریکارڈ توڑا


ویب ڈیسک June 12, 2025
(تصویر: اے ایف پی)

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن فائنل کے دوسرے روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف 43 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری فائنل میں آسٹریلوی کپتان نے 28 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کر کے پانچ فائیو-فر لینے والے تیسرے کپتان بولر اور دوسرے فاسٹ بولر کپتان بن گئے ہیں۔ تاہم، کم رنز دینے کی وجہ سے فہرست میں پہلے نمبر آگئے۔

اس سے قبل 1982 میں انگلینڈ کے کپتان باب ولس نے بھارت کے خلاف 101 رنز دے کر 6 وکٹیں اور نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل ویٹوری نے 69 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

دوسری جانب پیٹ کمنز 6 وکٹیں لے کر لارڈز کے میدان میں دوسرے فاسٹ بولر کپتان بھی بن گئے ہیں اس سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کے کپتان باب وِلس نے 1982 میں انجام دیا تھا۔

دریں اثنا پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کی بدولت ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں بھی مکمل کرلی ہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »