ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور

ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے


ویب ڈیسک June 12, 2025

ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی  کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ 

عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور تفتیشی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے۔

مقبول خبریں

OSZAR »