
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
آفاق احمد سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے آفاق احمد ودیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے اگلی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔
آفاق احمد و دیگر پر 21 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔ آفاق احمد کی ایما پر کنٹینر نذر آتش کیا گیا۔
کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ آفاق احمد و دیگر ملزمان کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ آفاق احمد مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہیں۔