سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

وزیرخزانہ نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا


ویب ڈیسک June 10, 2025
تجارتی پیمانے پر دستیاب سلیکان سولر پینلز کی کارکردگی 15 سے 18 فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔ (فوٹو: وکی پیڈیا)

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کا اعلان کیا اور انہوں نے دیگر شعبوں میں ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولز پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »