کراچی: کیمیکل و تیل سمیت پرفیوم کے دو گوداموں میں لگنے آگ پر قابو پالیا گیا

آگ بجھانے کے عمل میں آٹھ فائر ٹینڈرز، ایک بازور اور واٹر بورڈ کے 40 ٹینکرز نے حصہ لیا


اسٹاف رپورٹر June 10, 2025

ماڑی پور میں کیمیکل و تیل سمیت پرفیوم کے دو گوداموں میں لگنے آگ پر قابو پالیا گیا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کے ایم سی سمیت دیگر اداروں کے فائر بریگیڈ اور ریسکو عملہ نے ایل پی جی گودام میں رکھے گئے سلنڈرز کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کرکے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔فائر بریگیڈ نے اطراف میں واقع چار گوداموں کو آگ لگنے سے بچایا۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دو گھنٹے تک پر فیوم سے گودام سے دھماکوں کو آوازیں گونجتی رہیں۔دھماکوں سے  پرفیوم کی بوتیلیں دور دور تک اڑکر زمین پر گرتیں رہیں ۔آگ کی شدت سے پرفیوم گودام کے ایک حصہ کی چھت گرگئی۔

آگ بجھانے کے عمل میں آٹھ فائر ٹینڈرز، ایک بازور اور واٹر بورڈ کے 40 ٹینکرز نے حصہ لیا۔ آگ بجھانے کے لیے فوم کا استعمال کیا گیا۔تاہم، آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی۔

آتشزدگی کو دیکھنے کے لیے شہری مذکورہ مقام پر پہنچ گئے جن کو پولیس نے پر امن طریقے سے منتشر کیا۔

کے ایم سی محکمہ فائر بریگیڈ کے چیف فائر آفسر ہمایوں خان نے بتایا کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے مرکزی کنٹرول روم کو پیر کی صبح 11 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ ماڑی پور گیٹ نمبر 6 پر واقع ایک کیمیکل اور تیل کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ اس اطلاع پر دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے۔جنہوں نے مذکورہ گودام پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ تاہم، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے سبب مذید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع واٹر کارپوریشن کو دی گئی اور پانی کے ٹینکرز بلوائے گئے۔

ہمایوں خان نے بتایا کہ کیمیکل گودام میں لگی آگ نے پرفیوم گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر ریسیکو آپریشن شروع کیا گیا۔کے ایم سی، ریسیکو 1122 پاکستان نیوی اور کے پی ٹی کے فائر ٹینڈرز مذکورہ مقام پر پہنچ گئے ۔آگ بجھانے کی عمل جاری تھا کہ اس دوران پر فیوم کے گودام میں دھماکے ہونے لگے اور پر فیوم کی بوتیلیں اڑ کر دور دور جاکر زمین پر گریں۔آگ کی شدت اور دھماکوں سے گودام کے ایک حصہ کی چھت گرگئی ۔کیمیکل گودام میں آتشزدگی کے واقعہ کے دوران اطلاع ملی کہ  قریب میں  ایل پی جی سلنڈرز کا گودام تھا۔ اس اطلاع پر ریسیکو ٹیموں کو طلب کیا گیا جس نے سلنڈرز کو ٹھنڈا کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی پر قابو پانے کے عمل میں آٹھ فائر ٹینڈرز اور ایک باوزر نے حصہ لیا۔فائر ٹینڈرز کو بروقت پانی کی فراہمی کے لیے واٹر کارپوریشن نے مکمل تعاون کیا۔واٹر ٹینکرز بھیجے ۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔آگ مائع میں لگی تھی اس کو بجھانے کے لیے فوم استعمال کیا گیا۔آگ لگنے کی وجوہات کا معلوم نہیں ہے ۔نقصان کا کوئی  اندازہ نہیں ہے ۔ ایل پی جی سلنڈر ،پرانے کپڑوں اور دانے کے گوداموں کو بچالیا گیا۔

ہمایوں خان نے ماڑی پور کے بیشتر گوداموں میں آگ بجھانے کا نظام نہیں ہے ۔ ماڑی پور میں فائر اسٹیشن نہیں ہیں۔ اس کے قیام کے لیے کوشش کی جارہی ہیں۔

کے ایم سی کے افضل زیدی نے بتایا کہ  اس آتشزدگی کے واقعہ پر کے ایم سی تمام اداروں سے رابطے میں رہی ۔بروقت کارروائی سے کوئی سانحہ نہیں ہوا ۔فائر بریگیڈ کو جدید بنانے کے لیے اقدام کررہے ہیں۔

ٹاون ناظم ماڑی پور نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر میں اور ٹاون کا عملہ پہنچ گیا ۔میئر کراچی مرتضی وہاب رابطے  میں رہے۔فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں نے فعال کام کیا ۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ہائیڈرنٹس کے انچارچ صدیق تنیو نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع پر تین واٹرہائیڈرنٹس میں  ایمرجنسی نافذ کی گئی اور 50 واٹر ٹینکرز فائر بریگیڈ کو فراہم کیے گئے جس کی وجہ سے آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پور غلام محی الدین نے بتایا کہ ماڑی پور کے گوداموں کا سروے کیا جائے گا۔ان میں آگ بجھانے کے نظام کو فعال کیا جائے گا۔

ڈی ایس پی ماڑی پور ملک نواز نے آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کا عملہ پہنچ گیا۔ماڑی پور ٹریک کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔عوام کی بڑی تعدادجو آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئی تھی ۔ان کو وہاں سے ہٹایا گیا ۔جس کی وجہ  ریسیکو آپریشن میں بلا کسی روکاوٹ کے جاری رہا۔کے الیکٹراک کے عملہ نے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کی بجلی منقطع کردی تھی۔

چیف فائر آفسر ہمایوں خان نے بتایا کہ دو گوادموں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے رات گئے تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »