نیشنز لیگ فائنل؛ میچ کے سنسنی خیز لمحات کے دوران مداح دم توڑ گیا

یوئیفا کے ترجمان نے کہا کہ میونخ ارینا میں ہنگامی طبی امداد کی سہولت ہے لیکن میڈیکل ٹیم کی کوششیں مداح کو بچا نہ سکیں


ویب ڈیسک June 10, 2025
فوٹو: رائٹرز

MUNICH:

نیشنز لیگ کے فائنل میں پرتگال کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تاہم میچ کے اختتامی اور سنسنی خیز لمحات کے دوران ایک تماشائی دم توڑ گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوئیفا نے بتایا کہ میونخ کے الائنز ارینا میں کھیلے گئے نیشنزل لیگ فائنل میں پرتگال نے اسپین کو شکست دی تاہم اس دوران ایک تماشائی انتقال کر گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میچ کے اختتامی لمحات کے دوران تماشائی مرکزی اسٹینڈ کی دوسری رو سے گر کر نیچے کرسیوں پر آگیا۔

یوئیفا کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ میونخ ارینا میں ہنگامی طبی امداد کی سہولت موجود ہے لیکن میڈیکل ٹیم کے ہزاروں جتن کے باوجود فٹ بال کا مداح دم توڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق تماشائی کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں ہماری تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

پرتگال کے ڈیفینڈر نونو مینڈیس نے کہا کہ میں جاں بحق ہونے والے مداح کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ہماری فتح کے موقع پر یہ ایک دل خراش واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »