ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ آسٹریلیا کو لارڈز میں پریکٹس سے منع کردیا گیا

انتظامیہ نے پریکٹس سے روکنے کی وجہ بھی نہیں بتائی، آسٹریلوی کپتان سیخ پَا


ویب ڈیسک June 09, 2025

آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی فائنل سے قبل تیاریوں کی بڑا دھچکا لگ گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو مبینہ طور پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تربیت کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ پریکٹس سے روکنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے، جس پر ٹیم مینجمنٹ شدید غصے کا شکار ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل لارڈز کے تاریخی میدان پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی تھی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل پریکٹس سیشن نہ کروانے پر کہا کہ ایشز سیریز کے دوران یہاں ماحول کافی گرم تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اپنا سبق سیکھ لیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل؛ ٹکٹس کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 11 جون کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »