سندھ کے ضلع جامشورو اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ المنظر کے مقام پر دریائے سندھ میں 4 نوجوان دوست ڈوب گئے، ڈوبنے والے 2 نوجوان جاں بحق، 2 کو بچالیا گیا، چاروں نوجوان تفریح کے لیے دریائے سندھ آئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی 14 سالہ علی حیدر اور 20 سالہ مدثر کے نام سے شناخت ہوئی، جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ سے ہے۔
صوابی ،ریسکیو 1122 صوابی غوطہ خور ٹیم نے دونوں ڈیڈ باڈی ریکور کرلی،
صوابی۔جھنڈا پیہور لیول کنال سٹیفہ نہر میں پشاور کے رہائشی دو نوجوان (زبیر اور عابد اللّٰہ) کے ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی ۔
صوابی: اطلاعات کے مطابق (زبیر اور عابد اللّٰہ) دونوں آپس میں پڑوسی تھے اور دونوں کا تعلق پشاور سے تھا۔
دوسری جانب ریسکیو صوابی کے ماہر غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیم نے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلیں۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو صوابی کے ماہر غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیم سمیت میڈیکل ٹیم بمہ ایمبولینس اسپاٹ پر روانہ ہوئی، ریسکیو 1122 ماہر غوطہ خور ٹیم نے کامیاب آپریشن کر کے آج صبح سویرے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکالیں۔
ادھر بونیر کے سواڑی بازارمیں تورگٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اورموٹرکار کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے مین 2 نوجوان جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
۔ریسکیو حکام نے کہا کہ لاشوں و زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا۔