وزیرمملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات

نیویارک میں ہونے والی ملاقات خوشگوار رہی، وزیرمملکت نے ایکس پر تصویر شیئر کی


ویب ڈیسک June 07, 2025
فوٹو بلال بن ثاقب ایکس اکاؤنٹ

نیویارک میں وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

بلال بن ثاقب نے ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیئر کی جس میں ٹیسلا کے مالک کی گرمجوشی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

وزیر مملک کے مطابق ابلون مسک کے والد نے کہا کہ مارکیٹ میں آخر کار تیزی آگئی، اسے خراب نہ کیا جائے۔

بلال بن ثاقب نے لکھا کہ دنیا چاہتی ہے کہ ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں رہیں تاکہ امن اور ترقی ممکن ہوسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے معاملے پر تیزی سے کام کررہا ہے اور اس حوالے سے وزیر مملکت کے عالمی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »