مردان میں گھر میں سیلنڈر دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 2زخمی

گزشتہ رات مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے کے باعث 2منزلہ مکان کی چھت گرگئی


ویب ڈیسک June 07, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں گھر میں سیلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے بتایا کہ گزشتہ رات مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے کے باعث 2منزلہ مکان کی چھت گرگئی۔

حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر گھر کے 6افراد جاں بحق جبکہ  افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 36 سالہ فواد ولد امجد، زوجہ فواد، 7 سالہ ریان ولد فواد، 4 سالہ عائزہ دختر فواد ، 25 سالہ شاہ فہد ولد امجد، 8 سالہ طوبہ دختر جواد شامل ہیں۔

زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ دختر فواد اور 5 سالہ دعا دختر جواد شامل ہیں۔

ریسکیو1122 کے سو سے ذیادہ اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام جانبحق اور زخمی افراد کو نکال کر ایم ایم سی منتقل کیا۔

مقبول خبریں

OSZAR »