دنیا کی سب سے اونچی تھری ڈی (3D) پرنٹ شدہ عمارت کا اعزاز "تور الوا" (Tor Alva) کو حاصل ہے۔
یہ عمار سوئٹزرلینڈ کے چھوٹے سے گاؤں مولینس میں واقع ہے۔ یہ شاندار عمارت تقریباً 30 میٹر (98.5 فٹ) بلند ہے اور 3D پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا ایک نمایاں مظہر ہے۔
مولینس ایک پہاڑی گاؤں جس کی آبادی محض 11 افراد پر مشتمل ہے۔ اس عمارت کو تعمیراتی کمپنی ای ٹی ایچ زیورک اور فنڈیزن اوریجن نے مشترکہ بنایا ہے۔ اس کے معمار مائیکل ہینسمائر اور بینجمن ڈیلنبرگر ہیں۔
یہ عمارت تقریباً 5 ماہ کی تھری ڈی پرنٹنگ کے بعد مکمل ہوئی۔ اس کی خصوصیت 32 سفید کنکریٹ کے ستون، 4 منزلیں اور ایک گنبد نما تھیٹر جس میں 32 افراد کی گنجائش ہے۔
تور آلوہ کی تعمیر میں جدید 3D پرنٹنگ تکنیک استعمال کی گئی، جس میں خاص قسم کے نرم کنکریٹ کو روبوٹ کے ذریعے تہہ در تہہ پرنٹ کیا گیا۔ ہر 26 سینٹی میٹر کی بلندی پر اسٹیل کی تقویت شامل کی گئی، جس سے ساخت مضبوط اور پائیدار بنی۔
یہ عمارت صرف ایک تکنیکی کارنامہ نہیں بلکہ ایک ثقافتی مرکز بھی ہے۔ اس کے اندر ایک گنبد نما تھیٹر موجود ہے جہاں جولائی 2025 سے تھیٹر پرفارمنسز کا آغاز ہوگا۔ تور الوہ کو 2030 تک مولینس میں رکھا جائے گا، جس کے بعد اسے ممکنہ طور پر کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے گا۔