جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت تین جاں بحق

کنویں سے پانی حاصل کرنے کے معاملے پر تنازع پیش آیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 05, 2025
(فوٹو: فائل)

خیبر: جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے سبب تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ خیبر جمرود کے علاقہ غنڈی میں میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فریقین کا آمنا سامنا اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق کنویں سے پانی کے حصول پر تنازع ہوا جس نے تین افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »