عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ممکنہ جوابی حملے کے خطرات اور عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 43ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 400ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث ملک میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا جس سے 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 58ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 687روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 270روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 159روپے کے اضافے سے 3ہزار 745روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 136روپے کے اضافے سے 3ہزار 210روپے کی سطح پر آگئی