کراچی ایئرپورٹ رن وےاپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہوگیا، پی اے اے

جولائی 2024 میں شروع ہونے والا منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کی قوی امید ہے، پی اے اے


اسٹاف رپورٹر June 05, 2025

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ رن وے 07L/25R اپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

پی اے اے انتظامیہ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کےدوبارہ تعمیر ہونے والے رن وےمنصوبے کی پیش رفت مئی کے ہدف 51 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

پی اے اے کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی رن وے 07L/25R اپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہوچکا۔ درآمد شدہ ایئر فیلڈ لائٹنگ آلات کی پہلی کھیپ سائٹ پر پہنچا دی گئی۔ان آلات کے حوالے سے انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی مکمل کی۔ جولائی 2024 میں شروع ہونے والا منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کی قوی امید ہے۔ آٹھ اعشاریہ تین بلین روپے مالیت کے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ڈبل شفٹس میں کام جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »