وفاقی وزیر داخلہ کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد خطے کی صورت حال پر بھی بات چیت کی


ویب ڈیسک June 04, 2025

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، جس میں ملکی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی  گفتگو کی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

 

مقبول خبریں

OSZAR »