کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 10 اے میں دکان کے اندر دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قریبی دکاندار خوفزدہ ہو کر دکانوں سے باہر نکل آئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے تین افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ اسد 45 سالہ شاہد اور 40 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی جبکہ دھماکا ایئرکنڈیشن مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔