لاہور میں جعلی سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار

ملزم عامر نے اپنا تعارف اسلام آباد پولیس میں بطور سب انسپکٹر کروایا، ترجمان ڈولفن


سید مشرف شاہ June 03, 2025

لاہور:

شمالی چھونی میں ڈولفن ٹیم نے جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے روٹ ڈیوٹی میں مشکوگ گاڑی کو راؤنڈ اپ کیا، چیکنگ کرنے پر جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم عامر نے اپنا تعارف اسلام آباد پولیس میں بطور سب انسپکٹر کروایا، جس پر چیکنگ کے دوران جعلی پولیس و انٹیلیجنس برانچ کے کارڈز برآمد ہوئے۔

دونوں ملزمان عامر اور دانش مزید تفتیش و قانونی کارروائی کے لیئے تھانہ نارتھ کینٹ کے حوالے کر دیے گئے۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن اسکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور حاضر دماغی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »