عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کے پی حکومت کا سیاحوں کی سہولت کیلیے بڑا فیصلہ

سیاح قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اب آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں


وقائع نگار June 03, 2025
پاکستان کی 2019 کے مقابلے میں 20 درجے بہتری ہوئی ہے—فوٹو: فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن وادی سوات، ملکہ مہابن بونیر، شہید سر بونیر، الائی میدان بٹگرام، یخ تنگئی شانگلہ اور سمانہ اورکزئی شامل ہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »