نوشہرہ میں دلخراش واقعہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

مقتولہ کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف


ویب ڈیسک June 02, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند  ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔

پولیس  نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

مسلم ٹاؤن کے قریب بابو خوڑ کے علاقے سے جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت بعد ازاں لاپتا حاملہ خاتون کے طور پر کر لی گئی۔

پولیس  نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا،  واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

OSZAR »