اسلام آباد؛ ہنرمند خواتین کیلئے آرٹ فیسٹول کا انعقاد

نمائش میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رنگ ایک جگہ یکجا دیکھ کر اچھا لگا


ویب ڈیسک June 01, 2025
فائل/فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد:

ہنرمند خواتین کے ہنر کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی ہنرمند خواتین کے ہاتھوں سے بنی اشیا کے اسٹالز سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل اور نوماد گیلری کی جانب سے آرٹ کرافٹ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین ہنر مندوں کے ہاتھ سے بنی اشیا کے اسٹالز سجائے گئے۔

ہنر مند خواتین کی منفرد فن سے تیار کردہ اشیاہ کی نمائش میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے رنگ اپنی الگ پہچان بیان کرتے رہے۔

نمائش میں ٹرک آرٹ، ہاتھ سے بنی مٹی، کپڑے شیشے اور دھات سے بنی جیولری، مٹی کی رنگا رنگ آرائشی اشیا اور چاروں صوبوں کی ثقافت سے مزین کپڑوں کے اسٹالز ملک اور بیرون ممالک کے سفیروں کی توجہ کا مرکز رہی۔

ہنرمند خواتین کی نمائش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آرگنائزر نگین حیات کا کہنا تھا کہ ہنر مند خواتین کے کام کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔

پروگرام میں آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رنگ ایک جگہ یکجا دیکھ کر اچھا لگا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آسٹریا، فن لینڈ، اردن، پولینڈ سمیت مختلف ممالک کے سفیروں کی فیملیز نے شرکت کی اور پاکستانی ثقافت کے رنگوں کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

مقبول خبریں

OSZAR »